ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل سنڈے مارکیٹ میں بیوپاریوں کی بدنظمی پر بلدیہ آفیسران کی کارروائی :غلطی پر دکان ضبط کرنے کا انتباہ

بھٹکل سنڈے مارکیٹ میں بیوپاریوں کی بدنظمی پر بلدیہ آفیسران کی کارروائی :غلطی پر دکان ضبط کرنے کا انتباہ

Mon, 26 Feb 2018 20:47:12    S.O. News Service

بھٹکل:26/ فروری (ایس اؤنیوز)بھٹکل بلدیہ چیف آفیسراور بھٹکل شہری پولس تھانہ عملے نے اتوار کو مشترکہ کارروائی کرتےہوئے بھٹکل سنڈے مارکیٹ کے  سڑک کنارے بیٹھے ہوئے بیوپاریوں کو اپنی متعینہ جگہوں پر بیٹھنےکی تاکید کی اور آئندہ سے ایسی کسی بدانتظامی پر کڑی کارروائی کرتے ہوئے دکان ضبط کرلینے کا سخت انتباہ دیا۔ 

فروخت کاروں کی بدنظمی سے بھٹکل شہر کی سنڈے مارکیٹ خریداروں اور عوام کے لئے سردر د بنی ہوئی تھی۔ مارکیٹ پہنچنے والو ں کو پتہ نہیں چل رہا تھاکہ راستہ کونسا ہے ،دکان کونساہے۔اسی بھیڑ بھاڑ میں عوام ضروری سبزیوں کو جیسے تیسےخرید کر باہر نکلتے ہیں تو پسینہ سے شرابور ہوجاتےہیں راحت کی امید لے کر باہرسڑک پرآتے ہیں تو سواریوں کا جنجال استقبال کرتاہے۔ آٹورکشاؤں کا بے ترتیبی سے کھڑا رہنا، سواروں کی گزرنےکی جلدی عوام کو پریشان کردیتی ہے۔ ان حالات کے پیش نظر گذشتہ اتوار کو بھٹکل بلدیہ چیف آفیسراور بھٹکل شہری پولس تھانہ کی مشترکہ کارروائی سے سڑک کنارے بیٹھے ہوئے بیوپاریوں کو اپنی متعینہ جگہوں پر بیٹھنےکی تاکید کرتےہوئے سخت انتباہ دیا کہ آئندہ سے ایسی بدنظمی مہنگی پڑے گی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بلدیہ افسران نے تین ماہ پہلے ہی بیوپاروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سڑک پر اپنی دکانیں نہ لگائیں بلکہ انہیں جو جگہ متعین کی گئی وہیں لگائیں۔ مگر بیوپاری اپنی کمائی اور خریداروں کی آس میں ٹس سے مس نہ ہو کر جوں کا توں دکانیں لگاتے رہے۔ اس سلسلے میں بھٹکل بلدیہ چیف آفیسر عائشہ خانم نے بتایاکہ سنڈے مارکیٹ کے بیوپاروں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ راستوں پر نہ بیٹھیں۔ ان کے لئے جو جگہیں طئے کی گئی ہیں وہیں پر اپنی دکانیں لگائیں۔ آئندہ کوئی بیوپاری اس معاملے میں نظر اندازی یا غلطی کرتاہے تو اس کی دکان ضبط کرلینے کا انتباہ دیا۔ اس موقع پر شہری پولس تھانہ پی ایس آئی بسوراج ، بلدیہ صحت آفیسر اجئے بڈکر اور بلدیہ عملہ موجود تھے۔


Share: